Latest News

 کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جب نمازی باہر نکلنا شروع ہوئے تو نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حامد اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے باقاعدہ ریکی کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے  میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہےاور واقعے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی جہاں مقتولین کو بروقت طبی امداد نہ دینے پر ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی شخص کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ناظم آباد کے مختلف علاقوں گول مارکیٹ، پاپوش نگر، بڑا میدان میں دکانیں اور کاربار بند ہوگیا جب کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top