Latest News

 مظفر آباد کے علاقے حبیب گڑھی کی شہید گلی میں ناکے پر موجود پولیس نے ایک وین کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمنی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کارروائی میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ظہیر حسین جبکہ ساتھی کی شناخت نظیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہیڈ کانسٹینل سید حسین شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز ایک شخص کو قتل کیا تھا اور دونوں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے واقعے کی اطلاع کے بعد سے ہی مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top