وزیراعظم ہاؤس میں گوجرانوالا ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور نئے گروپوں پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ایک طرف تو مذاکرات جاری ہیں جب کہ دوسری طرف نئے نئے گروپ سامنے آرہے ہیں جو تشویشناک ہے، اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے گروپ جو روزانہ نئی واردات اور نئے ناموں کے ساتھ سامنے آرہے ہیں اس کی تحقیقات کے لئے سیکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کچہری حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی نواب مظہر نے کہا کہ طالبان کو مارنے کے بجائے وہاں کارروائی کی جائے جہاں وہ پیدا ہوتے ہیں جس پر وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ طالبان کہاں پیداہوتے ہیں؟ اس کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بات ایجنسیوں کو معلوم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں کئے جارہے ہیں، امید ہے کہ مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے، طالبان میں زیادہ لوگ مذاکرات کی حمایت کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top