ریاض: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے روس کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ماسکو کو ہی شام میں خونریزی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں روس کی جانب سے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شامی حکومت کی حمایت کررہا ہے اور ماسکو کی پشت پناہی کی وجہ سے ہی صدر بشارالاسد سفاکیت کے ساتھ معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں، سعودی عرب باغیوں نہیں شامی عوام کی حمایت کرتا ہے جب کہ روس صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کی وجہ سے عرب ممالک کی حمایت سے محروم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے 3 روز قبل جاری ایک بیان میں سعودی عرب کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے سے باز رہے، اگر شامی باغیوں کے ہاتھوں میں ہتھیار آگئے تو اس سے پورا خطہ خطرات سے دوچار ہوجائے گا۔
0 comments:
Post a Comment