Latest News

 کراچی کے مضافاتی علاقے مواچھ گوٹھ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کردیا اور گھر میں موجود پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گھر سے نکال کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،ہلاک ہونے والوں کی شناخت اسماعیل،فیصل،شعیب،تاج اور جاوید کے نام سے ہوئی اور پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی  جبکہ واقعہ کے  بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top