لاپتہ ملائیشین طیارے کے دو ’اصلی ‘ مسافر پولیس کے پاس پہنچ گئے
بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا کے لاپتہ طیارے کو دہشت گردوں کا نشانہ بننے کے امکانات پر ملائیشیا اور قریبی ملکوں میں بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ جن چوری شدہ دو یورپی پاسپورٹوں کی تحقیقات کی جارہی تھیں ان کے اصل مالک سامنے آگئے ہیں جبکہ ان کے مسروقہ پاسپورٹوں پر ٹکٹ تھائی لینڈ کے شہر پتایا سے ایک ہی جگہ سے ایک ہی وقت میں چھ مارچ کو مقامی کرنسی’ بھات‘ میں بنوائے گئے تھے ۔تھائی پولیس نے بتایا ہے کہ اگرچہ یہ ٹکٹ بنوائے گئے تھے لیکن ان ٹکٹوں کے نمبروں سے واضح ہوتا ہے کہ ان پر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کئے گئے تھے ۔تھائی حکام کے مطابق یہ پاسپورٹ آسٹریلوی شہر کرسٹین کوذل اور اٹلی کے لوئیگی میراالڈی کے تھے جو سیاحت کیلئے آئے تھے اور تھائی لینڈ میں ان کے پاسپورٹ چوری ہوگئے تھے ۔ کوذل کے پاسپورٹ پر کوالالمپور سے بیجنگ ،ایمسٹرڈیم اورفرینکفرٹ جبکہ میرالڈی کے پاسپورٹ پرایمسٹرڈیم ، کوپن ہیگن کے لئے ٹکٹ خریدے گئے تھے۔تھائی حکام کے مطابق پاسپورٹ چھینے اور استعمال کرنے والے گروہ کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ طیارہ لا پتہ ہونے کے بعد کوذل اور میرا لڈ ی پولیس کے سامنے پیش کرائے تھے کہ وہ طیارے پر سوار نہیں ہوئے بلکہ ان کے پاسپورٹ چھینے جا چکے ہیں۔



0 comments:

Post a Comment

 
Top