تھوچھو / کوالمپور: زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،ملائیشین ایئرلائنزکے لاپتہ ہونے والے طیارے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا،جہاز میں4امریکیوں سمیت239 مسافر سوار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے حکام نے لاپتہ ہونے والے مسافر بردارطیارے کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کادائرہ وسیع کردیاہے جبکہ چینی نیوی کے 2بحری جہازطیارے کی تلاش کیلیے روانہ ہو گئے ادھرامریکانے بھی اپنا ایک جہاز بھیجنے کااعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات میں اب ممکنہ دہشت گردی کے عوامل کوبھی شامل کر لیا گیاہے۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹس نے بھی ملائیشیاحکام کی مدد کرناشروع کردی ہے۔اس وقت 40 بحری جہاز اور22 ایئر کرافٹس لاپتہ ہونے والے اس طیارے کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکام نے دہشت گردی اور طیارے کوبزور طاقت زمین پر اتارے جانے کی بھی تحقیقات شروع کردی۔ ریڈار ریکارڈکے مطابق جہاز نے واپس کوالالمپورکا رخ کیاتھا۔ اس واقعے کوایوی ایشن کی تاریخ کاعجیب ترین واقعہ قراردیاجا رہا ہے۔جہاز کو کوئی حادثہ پیش آیاہے تو ملبہ کہاں گیا؟ دہشت گردی کاواقعہ ہے تو کسی نے اب تک ذمے داری قبول کیوں نہیں کی؟۔ملائشین حکام کے مطابق جہاز پرسواراٹلی اور آسٹریا کے 2مسافر جعلی پاسپورٹ کیساتھ سفر کر رہے تھے۔ملائشین ایئرفورس کے سربراہ کا کہناہے کہ ریڈار ریکارڈ کے مطابق جہاز نے واپس کوالالمپور کا رخ کیاتھا لیکن اس کے بعد کیا ہوا، یہ تاحال ایک معمہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top