عراقی دارلحکومت بغداد کے قریبی شہر حلہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ بابل کے مرکزی شہر حلہ کے شمال کی داخلی چیک پوسٹ پر ہوا جہاں ایک خودکش بمبار نے علی الصبح باردو سے بھری منی بس ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 167 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار، 2 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ عراق کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔
حملے کے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد چیک پوسٹ اور قریب میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کی شدت کی وجہ متعدد گاڑیوں کے دروازے بھی جام ہوگئے جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل سکے۔

0 comments:
Post a Comment