پشاور کے علاقے یونیوسٹی ٹاؤن کے حساس علاقے میں واقع ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔ دھماکے بعد ایرانی قونصلیٹ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے مشکوک شخص کی اطلاع پر فائرنگ بھی کی گئی۔ قونصلیٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی۔
دھاکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی ہونے والوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور گاڑی میں سوار تھے جن کا ہدف ایرانی قونصلیٹ تھا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جائے حادثہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ ایک اور شخص کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top