قاہرہ: مصری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے ملک کے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے ایک کویتی اخبار ’’السیاسہ‘‘کو انٹرویو میں کہا کہ مصری عوام کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں، جسے وہ اپنے ملک کے عوام کی مسترد نہیں کریں گے وہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو یہ موقع دیں گے کہ وہ آزادانہ طور پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اعتماد کو دوبارہ بحال کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس عبدالفتح السیسی نے ہی ملک کے پہلے منتخب سیاسی صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے مین اہم کردار ادا کیا تھا اور ملک کی فوجی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ انہیں صدارتی انتخاب میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

0 comments:
Post a Comment