Latest News

بھارت کی جانب سے 21 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایک قیدی کے دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث اسے رہا نہیں کیا گیا تاہم 20 قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، بھارت کی جانب سے رہا کئے گئے 20 قیدیوں میں سے 2 کا تعلق لاہور اور 18 کا سندھ سے ہے۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو مچھلیوں کے شکار کے دوران بھارتی حدود میں داخل ہونے پر 2 سال قبل حراست میں لیا گیا تھا جب کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے  حاجی اکرم دیال کو  بھارتی شہر امرتسر جب کہ طارق کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو مقبوضہ کشمیر کی بھارتی جیل میں پاکستانی شہری شوکت علی کو تشدد کرکے مار دیا گیا تھا۔ شوکت علی کو 11 سال قبل غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور یہ معمولی غلطی اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی جب کہ اس وقت بھی بھارت کی مختلف جیلوں میں  سیکڑوں پاکستانی قید ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top