سیکیورٹی فورسز کے 3 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں جنوبی وزیرستان سے متصل پہاڑی سلسلے میں موجود دہشت گردوں کے مشتبہ 2 ٹھکانوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم سیکیورٹی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان، ہنگو اور خیبر ایجنسی میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Top