Latest News

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درگاہ منڈی میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  ہلاک افراد میں سے ایک کی شناخت تحریک طالبان کےعصمت اللہ شاہین بیٹنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد ان کے ساتھی تھے۔ تاہم اب تک تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ان کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد عصمت اللہ شاہین بیٹنی نے نئے امیر کے تقرر تک تخریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوری کے امیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں تھیں۔

0 comments:

Post a Comment

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top